کراچی، بین الصوبائی منشیات کی سمگلنگ میں ملوث 4 ملزمان گرفتار،موبائل فونز، کار، منشیات برآمد

جمعرات 17 جولائی 2025 20:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2025ء) سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس(ایس ایس پی) کیماڑی کیپٹن (ر)فیضان علی کی ہدایت پر موچکو پولیس نے دو مختلف کارروائیوں کے دوران بین الصوبائی منشیات کی سمگلنگ میں ملوث 4مبینہ ملزمان کو گرفتار کرکے کار،موبائل فونز، موٹر سائیکل اور منشیات برآمد کرلی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو جاری اعلامیہ کے مطابق گرفتار ملزمان میں سردار ولد شہباز خان،عبدالرحمن ولد عثمان محمد شفیع،عامر ولد محبوب اورمحمد تمیم ولد عبدالقدیر شامل ہیں۔

موچکو پولیس نے ملزمان کو حب ریور روڈاور لکی چڑھائی سے گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 8کلو گرام چرس، موبائل فونز، پرس ، نقد ی ،ایک کار،22گرام کرسٹل اورموٹرسائیکلیں برآمد کرلی ہے۔ گرفتارملزمان شہر کے مختلف علاقوں میں منشیات کی سپلائی کا نیٹ ورک چلا رہے تھے۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :