ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد وسیم اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد صہیب اشرف کا ضلع خوشاب پل پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد و اخراج اور حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا

جمعرات 17 جولائی 2025 21:10

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2025ء) ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد وسیم اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد صہیب اشرف نے ضلع خوشاب پل پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد و اخراج اور حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ دریائے جہلم میں ایک لاکھ 27 ہزار کیوسک کا ریلہ سرگودہا کی حدود میں داخل ہو چکا ہے، جس کے پیشِِ نظر ضلعی انتظامیہ نے ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے فلڈ ریلیف انتظامات، پانی کی سطح کی مسلسل نگرانی اور ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے کیے گئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہمہ وقت الرٹ رہنے اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی۔ ڈی پی او محمد صہیب اشرف نے پولیس، ریسکیو 1122 اور دیگر اداروں کی تیاریوں کا معائینہ کیا اور کہا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو اولین ترجیح دی جا رہی ہے۔ ضلعی انتظامیہ ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے موثر طور پر نمٹا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :