پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کے زیر اہتمام گریٹر اقبال پارک میں شجرکاری کی تقریب

جمعہ 18 جولائی 2025 00:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2025ء) پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی لاہور کے زیر اہتمام گریٹر اقبال پارک میں شجرکاری تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد شہر کو سرسبز و شاداب بنانا اور ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لیے شجرکاری کو فروغ دینا تھا۔ترجمان کے مطابق چیئرمین پی ایچ اے غزالی سلیم بٹ نے شجرکاری مہم کے تحت پودا لگا کر ملکی سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پی ایچ اے افسران، سیاسی و سماجی شخصیات بھی موجود تھیں ۔ چیئرمین پی ایچ اے غزالی سلیم بٹ نے کہا کہ سرسبز لاہور خواب ہی نہیں، ہماری ذمہ داری بھی ہے، شہریوں کو چاہیے کہ وہ بھی شجرکاری مہم کا حصہ بنیں تاکہ لاہور کو آلودگی سے پاک اور ماحول دوست شہر بنایا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مون سون شجرکاری مہم میں ہر شہری اپنے حصہ کا ایک پودا ضرور لگائے اور اس کی دیکھ بھال بھی کرے۔

متعلقہ عنوان :