لاہور،انسداد دہشت گردی عدالتوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا آغاز

جمعہ 18 جولائی 2025 10:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2025ء) لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالتوں میں موسم گرما کی تعطیلات جمعے کے روز سے شروع ہوگئیں۔

(جاری ہے)

عدالتی ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں انسداد دہشت گردی عدالت نمبر 2 کے جج عرفان حیدر 7 اگست تک رخصت پر رہیں گے۔دوسری جانب 9 مئی کے پرتشدد واقعات سے متعلق مقدمات کی سماعت کرنے والے ججز، ایڈمن جج منظر علی گل اور جج ارشد جاوید 9 اگست سے 29 اگست تک موسم گرما کی چھٹیوں پر ہوں گے۔