ڈی پی او کوہستان لوئر کی زیر صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد

جمعہ 18 جولائی 2025 10:50

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2025ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کوہستان لوئر تیمور خان کی زیرصدارت کرائم میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں ایس پی انویسٹی گیشن ایس ایس پی طاہر الرحمان، ایس ڈی پی اوز سرکل، ایس ایچ اوز، تفتیشی افسران اور محرر تھانہ جات نے شرکت کی۔ میٹنگ کے دوران ڈی پی او کوہستان لوئر نے ضلع میں جرائم کی موجودہ صورتحال، پولیس افسران کی کارکردگی اور منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے ہدایت کی کہ منشیات فروشوں کے خلاف بلاامتیاز اور موثر کارروائیاں عمل میں لائی جائیں اور اس حوالے سے کسی قسم کی سستی یا تاخیر کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ڈی پی او کوہستان لوئر نے افسران کو ہدایت دی کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے، مظلوموں کی فوری داد رسی کی جائے اور جرائم کی روک تھام کے لیے گشت کے نظام کو مزید موثر بنایا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مشکوک سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھی جائے اور جرائم پیشہ عناصر، مجرمان اشتہاریوں اور منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے۔

متعلقہ عنوان :