عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک فیصد سے زائد کا اضافہ

جمعہ 18 جولائی 2025 13:20

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2025ء) عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے ۔نیویارک مرکنٹائل ایکس چینج میں برنٹ کروڈ کے لئے مستقبل کے سودوں کے دوران ایک ڈالر فی بیرل یا 1.46 فیصد اضافہ ہوا اور سودے 69.52 ڈالر فی بیرل پر بند ہوئے جبکہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) یو ایس کروڈ کے سودے 1.16 ڈالر (1.75 فیصد)اضافہ کے ساتھ 67.254 ڈالر فی بیرل پر طے پائے ۔

(جاری ہے)

آئل مارکیٹ میں تیزی کی ایک بڑی وجہ وجہ امریکی معیشت کے مثبت اقتصادی اعداد وشمار کی ریزرو بینک کی جانب سے رپورٹ سامنے آنا ہے۔

متعلقہ عنوان :