ایوان بالا کا اجلاس،پاکستان شہریت ایکٹ 1951 میں مزید ترمیم کا بل پاکستان شہریت (ترمیمی) بل 2025کی منظوری دےدی گئی

جمعہ 18 جولائی 2025 13:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2025ء) ایوان بالا سینیٹ نےپاکستان شہریت ایکٹ 1951 میں مزید ترمیم کرنے کا بل پاکستان شہریت (ترمیمی) بل 2025کی منظوری دے دی۔

(جاری ہے)

جمعے کو سینیٹ کے اجلاس میں وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے تحریک پیش کی کہ پاکستان شہریت ایکٹ 1951 میں مزید ترمیم کرنے کا بل پاکستان شہریت (ترمیمی) بل 2025قائمہ کمیٹی کی رپورٹ کردہ صورت میں فی الفور زیر غور لایا جائے۔

ایوان بالا نے تحریک کی منظوری دےدی جس کے بعد ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر نے بل کی تمام شقوں کی یکے بعد دیگرے ایوان سے منظوری حاصل کی ۔وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے تحریک پیش کی کہ نےپاکستان شہریت ایکٹ 1951 میں مزید ترمیم کرنے کا بل پاکستان شہریت (ترمیمی) بل 2025منظور کیا جائے۔ایوان بالا نے اتفاق رائے سے بل کی منظوری دے دی ۔\932