صفائی ستھرائی کا نظام مزید بہتر کیا جائے اور بنیادی مرکز کے سبزہ زار،لان کو مزید بہتر کریں،ڈپٹی کمشنر بھمبر کی ہدایت

جمعہ 18 جولائی 2025 14:15

بھمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2025ء)وزیراعظم آزادکشمیرچوہدری انوارالحق کی خصوصی ہدایات پر ڈپٹی کمشنرچوہدری حق نواز نے فیلڈ وزٹ کیا،کلری نیابت میں محکمہ مال کے دفتر کی پٹرتال کی،حاضری کی چیکنگ کی،اسکے علاوہ پنجیڑی اور سوکاسن میں ہیلتھ یونٹس کی سرپرائز چیکنگ کی،عملے سے ملاقات کی حاضری مسائل و وسائل کاجائزہ لیا،ادویات کے سٹاک کی پٹرتال کی مریضوں سے ملاقات کی۔

اس دوران محکمہ مال و محکمہ۔صحت کے عملہ کوہدایت کی دیانت داری سے فرائض سرانجام دیں کسی بھی شکایت کی صورت میں سخت قانونی کاروائی ہوگی۔ڈپٹی کمشنرچوہدری حق نواز نے حاضری،ادویات کے سٹاک کی پٹرتال کے دوران کہاکہ وزیراعظم آزادکشمیرچوہدری انوارالحق کے ویژن کے مطابق عوامی خدمت جاری رکھیں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے ہدایات جاری کی کہ صفائی ستھرائی کا نظام مزید بہتر کیا جائے اور بنیادی مرکز کے سبزہ زار،لان کو مزید بہتر کریں۔

مریضوں کیلئے بہتر انتظارگاہ،پانی و دیگر معاملات نظم نسق میں بہتری کے لیے اقدامات کریں۔ہیلتھ یونٹ کے لیے دن بدن سہولیات میں بہتری کی کوشش جاری رکھیں گی.ڈپٹی کمشنرنے کہاکہ سائیلین کے لیئے دروازے کھلے ہیں کسی بھی مشکل کی صورت میں فوری ڈی سی بھمبر سے رابطہ کریں عوام کی جان ومال کا تحفظ ہماری بنیادی۔ذمہ ذاری۔ہے۔