ڈرائیور حضرات اپنے ڈیمپروں میں صرف قانونی طور پر منظور شدہ وزن ہی رکھیں،اسسٹنٹ کمشنر برنالہ

جمعہ 18 جولائی 2025 14:15

برنالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2025ء)اسسٹنٹ کمشنر برنالہ ذیشان نثار کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈمپرزیونین برنالہ کے ذمہ داران اور عہدیداران نے شرکت کی۔ اس موقع پر ٹرانسپورٹ کے شعبے سے متعلقہ مسائل، خاص طورپر ڈمپرز کی اوور لوڈنگ اور قانونی دستاویزات کی عدم دستیابی پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔اسسٹنٹ کمشنر نے ڈرائیور حضرات اور مالکان کو ہدایت کی کہ وہ اپنے ڈیمپروں میں صرف قانونی طور پر منظور شدہ وزن ہی رکھیں اور گاڑیوں کے تمام کاغذات مکمل اور درست رکھیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی، اوور لوڈنگ، یا بغیر کاغذات کے گاڑی چلانے کی صورت میں سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی حفاظت اور عوامی جان و مال کی سلامتی سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، اور اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ڈمپرزیونین کے نمائندگان نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ وہ اسسٹنٹ کمشنر کی رہنمائی میں قانون کی مکمل پاسداری کریں گے۔اس اہم ملاقات میں ڈمپرز یونین کی طرف سے چوہدری صابر گجر صدر ڈیمپر یونین برنالہ،ٹرانسپورٹر صابر مجید بٹ، ٹرانسپورٹر ملک اشرف، اور خرم شہزاد شامل تھے۔مزید کہا گیا کہ برنالہ میں ٹریفک نظام کو بہتر بنانے کے لیے تحصیل انتظامیہ ہمہ وقت سرگرم عمل ہے۔

متعلقہ عنوان :