تاجران فیڈریشن کے عہدیداران کی شہر میں تجارتی مارکیٹوں میں اسٹریٹ کرائم اور دیگر درپیش مسائل کے حوالے سے پولیس افسران ملاقات

جمعہ 18 جولائی 2025 16:08

ٹنڈومحمد خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2025ء)تاجران فیڈریشن ضلع ٹنڈو محمد خان کے عہدیداران حاجی شبیر احمد میمن صدر،عبداللہ پنہورنائب صدر،حاجی محمد سلیم گدی پٹھان جنرل سیکرٹری،اکبر علی خواجہ رابطہ سیکرٹری اور قمر جاوید صدیقی صدر جنرل اسٹور ایسوسی ایشن اور دیگر نے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ٹنڈو محمد خان پولیس عبدالرئوف،ایس ایچ او سٹی سید راجہ شاہ اور ایس ایچ او B سیکشن ظہور نوناری سے ٹنڈو محمد خان سٹی پولیس اسٹیشن پر ملاقات کی۔

تاجران فیڈریشن کے عہدیداران نے شہر میں تجارتی مارکیٹوں میں اسٹریٹ کرائم اور دیگر درپیش مسائل سے پولیس افسران کو آگاہ کیا گیا۔ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس۔ایس ایچ او سٹی۔ایس ایچ او B سیکشن نے تاجران فیڈریشن کے عہدیداران کو بتایا کہ ہمیں سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس ٹنڈو محمد خان حسیب جاوید سومار میمن کی اس حوالے سے سخت ہدایات ہیں اور ہم انشااللہ شہر کے تجارتی مارکیٹوں میں پولیس اور لیڈیز پولیس پیٹرولنگ اور ایسے جرائم پیشہ افراد کی مانیٹرنگ پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنا کر تاجر برادری کو تحفظ فراہم کریں گے۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او سٹی سید راجہ شاہ نے کہا کہ پولیس پیٹرولنگ اور رات کو چوکیداری سسٹم کی وہ خود نگرانی کریں گے،اس موقع پر سٹی تھانہ کے ہیڈ محرر محمد اسمعیل ابڑواور محرر محمد جمن مہیری اور دیگر بھی موجود تھے

متعلقہ عنوان :