نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کا میر محمد مراد کرد کی وفات پر تعزیت کا اظہار

جمعہ 18 جولائی 2025 16:29

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2025ء) نیشنل پارٹی کے سربراہ رکن بلوچستان اسمبلی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے نیشنل پارٹی کے رہنماؤں علی احمد لانگو، ریاض زہری کے ہمراہ قوم پرست رہنما و دانشور و ادیب مرحوم میر عبد الرحمان کرد کے بھائی میر محمد مراد کرد کی وفات پر ان کی رہائش گاہ جاکر تعزیت کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر عبد المالک بلوچ نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔