بٹگرام،ضلعی پولیس سربراہ محمد ایازکی زیرصدارت ڈی آر سی ممبران کا اجلاس

جمعہ 18 جولائی 2025 16:30

بٹگرام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2025ء) ضلعی پولیس سربراہ محمد ایازکی زیرصدارت ڈی آر سی ممبران کا اجلاس منعقدہوا۔ اجلاس میں ڈی آر سی میں نئے شامل ہونے والے ممبران کو خوش آمدید کہا گیا جبکہ مصروفیات کے باعث رخصت ہونے والے ممبران کی خدمات کو سراہا گیا۔

(جاری ہے)

ڈی پی او بٹگرام نے کہا کہ رخصت ہونے والے ممبران نے عوامی مسائل کو خوش اسلوبی سے حل کرنے میں بہترین کردار ادا کیا ۔ ان کی خدمات قابلِ تحسین ہیں ۔ نئے ممبران سے توقع ہےکہ وہ خلوص ، غیر جانبداری اور نیک نیتی سے لوگوں کے مسائل کے حل میں کردار ادا کریں گے۔کابینہ ممبران نے ڈی آر سی کی کارکردگی بہتر بنانے سے متعلق تجاویز بھی پیش کیں۔

متعلقہ عنوان :