ستھرا پنجاب پروگرام کے حقیقی معنوں میں ثمرات عوام الناس تک پہنچانا میری اولین ترجیح ہے،ڈپٹی کمشنربھکر

جمعہ 18 جولائی 2025 16:30

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2025ء) ستھرا پنجاب پروگرام کے حقیقی معنوں میں ثمرات عوام الناس تک پہنچانا میری اولین ترجیح ہے اس ضمن میں ضلعی انتظامیہ کے افسران اور سولڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی مقامی انتظامیہ اپنے اوپر سونپے جانیوالے فرائض کامل احساس ذمہ داری کیساتھ ادا کریں اور تمام تر امور کی کڑی مانیٹرنگ کا عمل برقرار رکھیں۔

ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنربھکر محمد اشرف نے ستھرا پنجاب پروگرام ڈیلی ریویو سیشن کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے کہا کہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کیلئے متعلقہ افسران روزانہ بنیاد پر وارڈز اور یونین کونسلز کا دورہ کر کے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی کارکردگی کو مانیٹر کریں۔انہوں نے کہا کہ تمام شہری عملہ صفائی سے تعاون کریں اور جگہ جگہ کوڑا کرکٹ ہرگز مت پھینکیں مخصوص پوائنٹس پر کوڑا رکھیں عملہ صفائی بروقت اٹھا لے گا۔

ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے وارڈ نمبر دس گیارہ اور بارہ میں کلین آپریشن کو مزید موثر بنایا جائے۔ڈپٹی کمشنر محمد محمد اشرف نے ڈیلی ریویو سیشن میں تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن،سٹی بیوٹی فکیشن پلان پر عملدرآمد اور شجر کاری کے حوالہ سے خصوصی ہدایات جاری کیں۔\378

متعلقہ عنوان :