اوپن یونیورسٹی کا مختلف پروگرامزکے نتائج کا اعلان

جمعہ 18 جولائی 2025 17:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2025ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر خزاں 2024ء میں پیش کئے گئے ایسوسی ایٹ ڈگری اِن ایجوکیشن، بی اے (جنرل)، بی کام اور بی اے(ایسوسی ایٹ ڈگری)پروگرامز کے نتائج کا اعلان کر دیا ۔طلباء و طالبات اپنے نتائج یونیورسٹی کے سی ایم ایس پورٹل پر لاگ اِن کرکے دیکھ سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

مزید برآں سمسٹر خزاں 2025ء کے داخلے یکم جولائی سے پورے ملک میں جاری ہیں۔

میٹرک سے لے کر پی ایچ ڈی تک کے تمام پروگرامز پیش کئے گئے ہیں۔ آفر کئے جانے والے تمام پروگرامز کے داخلہ فارمز اور پراسپکٹس یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر آن لائن دستیاب ہیں۔داخلوں سے متعلق مزید معلومات کے لئے طلبہ و طالبات یونیورسٹی کی ہیلپ لائن 468-112-111-051 پر رابطہ کریں یاملک بھر میں موجود یونیورسٹی کے علاقائی دفاتر سے رجوع کریں۔

متعلقہ عنوان :