چارسدہ پولیس کی کارروائی، دو بین الاقوامی آئس سمگلرز گرفتار، بھار ی مقدار میں آئس برآمد

جمعہ 18 جولائی 2025 18:52

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2025ء) چارسدہ کے تھانہ پڑانگ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بین الاقوامی آئس سمگلرز کو انٹرچینج ناکہ بندی کے دوران گرفتار کرلیا۔ کارروائی کے دوران مجموعی طور پر 2840 گرام آئس برآمد کی گئی۔ پولیس ترجمان کے مطابق ڈی پی او چارسدہ محمد وقاص خان کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور مہم جاری ہے۔

(جاری ہے)

اسی تسلسل میں تھانہ پڑانگ پولیس نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کامیاب کارروائی کی جس کے دوران ملزم جہانزیب ولد عالمزیب ساکن مندنی کی گاڑی سے 1500 گرام آئس جبکہ دوسرے ملزم ذیشان خان ولد غلام حضرت ساکن مندنی کے قبضے سے 1340 گرام آئس برآمد کی گئی۔ ملزمان کے خلاف تھانہ پڑانگ میں مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس چارسدہ کا کہنا تھا کہ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی اور کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :