وفاقی دارالحکومت میں چینی کی ریٹیل پرائس 172 روپے اورایکس مل ریٹ 165 روپے فی کلو مقرر، نوٹیفکیشن جاری

جمعہ 18 جولائی 2025 21:20

وفاقی دارالحکومت میں چینی کی ریٹیل پرائس 172 روپے اورایکس مل ریٹ 165 روپے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جولائی2025ء) وفاقی دارالحکومت میں چینی کی قیمت کے حوالے سے اہم فیصلہ کیا گیا ہے۔ جس کے تحت ریٹیل پرائس 172 روپے فی کلو مقرر کر دی گئی ہے۔ حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق چینی کا ایکس مل ریٹ 165 روپے فی کلو ہو گا۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد، عرفان میمن نے واضح کیا کہ اگر کسی دکاندار نے قیمتوں کی خلاف ورزی کی تو اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس قیمتوں کے فرق کو یقینی بنانے کے لیے فوری طور پر کریک ڈاؤن کریں اور قیمتوں کے اضافے کا تدارک کریں۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ چینی خریدتے وقت قیمت ریٹ لسٹ کے مطابق ادا کریں اور زائد قیمت وصول کرنے والے دکانداروں کی نشاندہی کریں تاکہ قانون کے مطابق کارروائی کی جا سکے۔ مذکورہ اقدامات کا مقصد مارکیٹ میں چینی کی قیمتوں کو مستحکم رکھنا اور عوام کو معقول قیمت پر چینی فراہم کرنا ہے۔