صحبت پور کے قریب پٹ فیڈر کینال میں لگنے والے معمولی شگاف جسے بھاری مشینری کے ذریعے عملے نے پر کردیا

جمعہ 18 جولائی 2025 23:11

نصیرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جولائی2025ء) محکمہ ایریگیشن نصیرآباد ڈویژن کے ترجمان کے مطابق ضلع صحبت پور کے قریب پٹ فیڈر کینال میں لگنے والے معمولی شگاف جسے بھاری مشینری کے ذریعے عملے نے پر کردیا جس کو مزید مضبوط بنانے کا کام جاری ہے واضح رہے کہ گزشتہ رات پٹ فیڈر کینال کی آر ڈی 160 پر مقامی زمیندار کے آٹ لیٹ کی وجہ سے لگا تھا جسے عملے کی انتھک کوششوں سے پر کردیا محکمہ ایریگیشن کا عملہ انجینئر ز کے ہمراہ رات دیر گئے تک موقع پر پہنچ گئے تھے جنہوں نے شگاف کو پر کرنے کیلیے بھاری مشینری سے کام شروع کر دیا تاحال شگاف کو مزید مضبوط بنانے کے لیے عملہ سرگرم ہے اس وقت پٹ فیڈر کینال میں پانی کی ترسیل کا عمل جاری تھا کہ آو ٹ لیٹ کی وجہ سے پانی سیپیج کرنا شروع کر دیا کینال میں معمولی شگاف لگ گیا محکمہ ایریگیشن کے ساتھ صحبت پور ضلع انتظامیہ ڈپٹی کمشنر کندھ کوٹ ایف سی اور سندھ ایریگیشن نے بھی اپنی بھرپور معاونت کو یقینی بنانے میں اپنا مثبت کردار ادا کیا محکمہ ایریگیشن کے ترجمان کے مطابق مون سون بارشوں اور ممکنہ سیلابی صورتحال کو مدنظر رکھ کر ایریگیشن کا عملہ پہلے سے ہی متحرک تھا ایریگیشن حکام کے مطابق ایریگیشن آفیسران ڈویژنل اور تمام ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مکمل رابطے میں ہیں اور مفاد عامہ میں بہتر اقدامات کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :