سوات ،سکالر پروفیسر لطیف الرحمان کافزکس پر کامیاب پی ایچ ڈی مقالہ مکمل کرلیا

جمعہ 18 جولائی 2025 23:43

سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2025ء)سوات کے گاوں کوزہ بانڈئی سے تعلق رکھنے والے محقق پروفیسر ڈاکٹر لطیف الرحمن نے یونیورسٹی آف مالاکنڈ کے شعبہ فزکس سے اپنا پی ایچ ڈی تحقیقی مقالہ کامیابی سے مکمل کر لیا ہے۔ ان کی تحقیق کا عنوان ہی:"Coherent Manipulation of Localized Modes of Photonic Crystal Unit Cells and Optical Lattices by Absorption and Dispersion Spectra"۔

(جاری ہے)

اس تحقیقی مقالے میں ڈاکٹر لطیف الرحمن نے Photonic Crystals اور Optical Lattices جیسے جدید و پیچیدہ نظریات کو مدنظر رکھتے ہوئے Localized Modes کے Absorption اور Dispersion Spectra کے ذریعے کنٹرول (Manipulation) پر تفصیلی اور قابلِ قدر سائنسی تجزیہ پیش کیا ہے۔

ان کے سپروائزر ڈاکٹر ذاکر اللہ نے اس کامیابی کوپروفیسر لطیف الرحمان کی لگن، تحقیقی ذہن اور جدید فزکس سے محبت کا نتیجہ قرار دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :