سی سی ڈی پولیس اور موٹر سائیکل لفٹرز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ

جمعہ 18 جولائی 2025 23:44

اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جولائی2025ء)اوکاڑہ سی سی ڈی پولیس اور موٹر سائیکل لفٹرز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ. ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار. ایک فرار۔

(جاری ہے)

ترجمان سی. سی. ڈی کے مطابق دو مسلح ملزمان کی فائرنگ سیسی. سی .ڈی ٹیم کے ساتھ دربار ترت مراد شاہ ،دیپالپور کیقریب مڈھ بھیڑ ایک زخمی حالت میں گرفتار ایک فرار اوکاڑہ گرفتار ملزم کی شناخت مصنف شاہ ولدطالب حسین سکنہ دیپالپور سے ہوئی موقع سے پسٹل، زندہ گولیاں اور چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد، پولیس کی مزید کارروائی جاری گرفتار ملزم موٹر سائیکل لفٹنگ کی 34 سے زائد وارداتوں میں ملوث پایا گیا برآمدہ موٹرسائیکل اسی شام کو ہی تھانہ سٹی دیپال پور کے ایریا سے چوری ہوئی تھی جس کا مقدمہ بھی درج ہے پولیس پر حملہ مزاحمت اور اسلحہ برآمدگی کے تحت مقدمہ درج .

موقع سے زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا فرار ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں،ڈی او. سی سی ڈی اوکاڑہ مہر محمد یوسف کا کہنا تھا کہ ملزم جلد قانون کی گرفت میں ہوگا سی. سی. ڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری ہے جرائم کا خاتمہ اور امن و امان کا قیام ہماری اولین ترجیح ھے۔۔۔۔