برطانیہ پرواز کیلئے پی آئی اے کے سب سے بڑے بوئنگ 777 طیارے تیار رکھنے کی ہدایت

جمعہ 18 جولائی 2025 21:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2025ء) قومی ایئرلائن کی مانچسٹر پرواز کیلئے پی آئی اے کے سب سے بڑے بوئنگ 777 طیارے تیار رکھنے کی ہدایت کردی گئی۔تفصیلات کے مطابق برطانیہ سے پروازوں پر پابندی ہٹنے کے معاملے پر قومی ایئرلائن کا اجلاس ہوا ، ذرائع نے بتایا کہ سی ای او اور ڈپٹی سی ای او پی آئی اے نے برطانیہ کی پروازوں کیلئے فوری تیاری کی ہدایت کردی۔

اجلاس میں مانچسٹر پرواز کیلئے پی آئی اے کے سب سے بڑے بوئنگ 777 طیارے کو ت یار رکھنے کی ہدایت کردی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں قومی ایئرلائن کے انجینئرنگ شعبے کے حکام کو طیارے کو تیار رکھنے کے احکامات جاری کردیئے گئے۔انتظامیہ کی جانب سے بریفنگ میں بتایا کہ پی آئی اے 5 سال بعد برطانیہ میں پروازیں چلانے کیلئے مکمل تیار ہے، شعبہ مارکیٹنگ کو پہلی پرواز کی مارکیٹنگ اور برانڈنگ کی ہدایت کی۔قومی ایئرلائن کے برطانیہ میں کنٹری منیجر ،حکام کو پہلی پرواز کے انتظامات مکمل رکھنے کی ہدایت بھی کردی گئی۔قومی ایئرلائن نے یو کے سی اے اے کو مانچسٹر کی پروازوں کی اجازت کیلئے باضابطہ درخواست کردی ہے ، پروازوں کے سلاٹ کیلئے یو کے سی اے اے سے آج یا کل اجازت نامہ موصول ہونے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :