معصوم جانوں کا ضیاع ایک ناقابلِ برداشت سانحہ ہے، صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن کھتیران

جمعہ 18 جولائی 2025 22:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2025ء) صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن کھتیران نے مستونگ چوتو میں ہونے والے دہشت گردی کے واقع کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے ایک بزدلانہ اور انسانیت سوز کارروائی قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس دلخراش واقعے پر وہ دلی طور پر رنجیدہ ہیں اور جان بحق بی سی اہلکاروں کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں صوبائی وزیر سردار کھتیران نے کہا کہ معصوم جانوں کا ضیاع ایک ناقابلِ برداشت سانحہ ہے، سردار کھتیران نے کہا کہ دہشت گرد انسانیت کے دشمن ہیں، اور ایسے عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔