#اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا کی بوگس بین الاقوامی ڈرائیونگ لائسنس کیس میں اہم گرفتاری، اسسٹنٹ ڈائریکٹر آئی ٹی مجاہد خان گرفتار ،اہم انکشافات متوقع

جمعہ 18 جولائی 2025 22:55

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جولائی2025ء) اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا نے بوگس بین الاقوامی ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کیس میں اہم پیش رفت کرتے ہوئے مرکزی ملزم اسسٹنٹ ڈائریکٹر آئی ٹی مجاہد خان کو گرفتار کر لیا۔ انکی گرفتاری چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کی اجازت ملنے کے بعد ممکن ہوئی۔

(جاری ہے)

ایف آئی آر میں نامزد کمپیوٹر آپریٹر مراد کو پہلے گرفتار کرلیا گیا تھا۔ گرفتار ملزمان سے تفتیش کے نتیجے میں اینٹی کرپشن کی انکوئری کا دائرہ مزید وسیع ہوگیا ہے۔ اہم گرفتاریاں و انکشافات متوقع ہیں۔ یادرہے اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا نے انکوائری میں مبینہ طور پر محکمہ ٹرانسپورٹ کے اسٹنٹ ڈائریکٹر آئی ٹی مجاہد اور کمپوٹر آپریٹر مراد کو ابتک ذمہ دار ٹھہرایا ہی

متعلقہ عنوان :