پولیس ملازمین و اہلخانہ کے علاج کیلئے مزید 25 لاکھ روپے کے فنڈز جاری

ہفتہ 19 جولائی 2025 01:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2025ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور فورس اور ان کے اہل خانہ کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے پرعزم ، پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ کے علاج معالجے کیلئے مزید 25 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کر دیئے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایاکہ کہا کہ اے ایس آئی محمد کامران کو دماغی اور کانسٹیبل تنویر الحسنین کو ٹیومر مرض کے علاج معالجے کیلئے فی کس 05 لاکھ روپے فنڈز جاری کیے گئے۔

اسی طرح اے ایس آئی مزمل حسین کو ٹانگ کی سرجری کیلئے 03 لاکھ 50 ہزار روپے ، کانسٹیبل لیاقت علی کو بیوی کے معدہ کے موزی مرض اور سب انسپکٹر غلام جعفر کو بیوی کے گلے کے کینسر کے علاج معالجے کیلئے اڑھائی لاکھ روپے فی کس دیئے گئے۔ کانسٹیبلز محمد عمران اور اللہ جیوایا کو علاج معالجے کی مد میں 02 لاکھ روپے فی کس، اے ایس آئی ثناء اللہ، مرحوم اے ایس آئی فرخ عباس کی بیوہ، نائب قاصد عبدالقدوس، کانسٹیبلز محمد آصف، فیاض احمد، ڈرائیور کانسٹیبل محمد نذیر اور اردلی کانسٹیبل محمد اکرم کو علاج معالجے کی مد میں ایک لاکھ روپے فی کس دیئے گئے۔

(جاری ہے)

اسی طرح کانسٹیبلز شہزاد انور اور محمد بلال کو بیویوں کے علاج معالجے کیلئے 75 ہزار روپے فی کس ، کانسٹیبل نوید اختر، جونیئر ٹریفک وارڈن اور کانسٹیبل محمد ارشد کو علاج معالجے کی مد میں مجموعی طور پر 02 لاکھ 25 ہزار روپے کے فنڈز جاری کیے گئے۔ آئی جی پنجاب نے میڈیکل فنانشل اسسٹنس کمیٹی کی سکروٹنی کے بعد فنڈ اجرا کی منظوری دی۔