فلسطین کے حامی انسانی حقوق کارکنوں پر برطانیہ میں دہشت گردی کا مقدمہ 2027 میں شروع ہوگا

ہفتہ 19 جولائی 2025 11:58

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2025ء)فلسطینیوں کے حق میں آواز اٹھانے والی انسانی حقوق کی تنظیم فلسطین ایکشن کے چار زیر حراست کارکنوں کے خلاف برطانیہ 2027 میں مقدمہ چلائے گا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق انسانی حقوق سے وابستہ ان کارکنوں نے برطانوی شاہی فضائیہ کے اڈے پر پہنچ کر احتجاج کیا تھا کہ شاہی فضائیہ کے جہاز اسرائیل کی مدد کے لیے استعمال نہ کیے جائیں۔ وہ برطانوی افواج کی اسرائیل کے لیے مدد کو انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو حصہ دار بننا قرار دے رہے تھے۔ ان کارکنوں میں سے چار کو 20 جون کے اس احتجاجی واقعے کے بعد گرفتار کر لیا گیا تھا۔