
عظیم شاعرساغرصدیقی کو دنیا سے رخصت ہوئے 51 برس بیت گئے
ہفتہ 19 جولائی 2025 12:41
(جاری ہے)
ساغر کی اصل شہرت 1944 میں ہوئی جب امرتسر میں ہونے والے ایک بڑے مشاعرے میں انہوں نے حصہ لیا، اس شب انہوں نے صحیح معنوں میں مشاعرہ لوٹ لیا۔
1947 میں قیام پاکستان کے بعد ساغر بھی ہجرت کر کے لاہور آگئے، اس وقت تک وہ مشاعروں کے بڑے کامیاب شاعر بن چکے تھے، یہاں فنون لطیفہ سے منسلک لوگوں نے ساغر کے کام کو ہاتھوں ہاتھ لیا، ان کا کلام مختلف پرچوں میں چھپنے لگا، فلم بنانے والوں نے ان سے گیتوں کی فرمائش کی تو ساغر کے لکھے گیت سپر ہٹ ہوئے۔غربت اور نشے کی لت نے ساغر کو کہیں کا نہیں چھوڑا لیکن اس دور میں بھی ان کی شاعری کمال کی تھی، ساغر کوا ن کے اپنے دوستوں نے لوٹا اور منشیات کے عوض ان سے فلمی گیت اور غزلیں لکھوائیں اور اپنے نام سے شائع کرائیں۔’’جس عہد میں لٹ جائے فقیروں کی کمائی…اس دور کے سلطان سے کچھ بھول ہوئی ہے‘‘۔19جولائی 1974 کی صبح ساغر صدیقی موہنی روڈ پر ایک سکول کی دیوار کے ساتھ فٹ پاتھ پر مردہ پائے گئے تھے، ساغر کی زندگی جتنی گمنام اور خاموش تھی اتنی ہی خاموش موت بھی انہیں نصیب ہوئی۔ساغر صدیقی کی وفات کے بعد ان کے کل چھ شاعری مجموعے منظر عام پر آئے، درویش شاعر ساغر صدیقی کی آخری آرام گاہ لاہور کے میانی صاحب قبرستان میں ہے۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
ڈکی بھائی کے بعد این سی سی آئی اے نے چار یوٹیوبرز ،سوشل میڈیا انفلوئنسز کو بھی طلب کرلیا
-
یوٹیوبرڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کی عبوری ضمانت میں 15ستمبر تک توسیع
-
بریڈ پٹ، واکین فینکس اور رونی مارا کی غزہ پر مبنی فلم ’دی وائس آف ہند رجب‘ میں بطور ایگزیکٹو پروڈیوسر شمولیت
-
جب ریکھا شادی کریں گی تو میں بھی شادی کروں گی ، اداکارہ نشو کی انوکھی شرط
-
نہ مجھے سچا پیار ہوا اور نہ کچھ ادھورا رہا، سلمان خان
-
کینسر میں مبتلا 28 سالہ ٹک ٹاک اسٹار نتاشا ایلن چل بسیں
-
ماریہ بی بڑی مشکل میں پڑگئیں ، سائبرکرائم ایجنسی میں طلب
-
بیٹنگ ایپ کیس ، یوٹیوبرڈکی بھائی کا مزید 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
-
بھارتی اداکار رضا مراد کے انتقال کی خبر وائرل ،مداحوں تشویش میں مبتلا
-
ہالی ووڈ نے کلاسک فلم دی وزرڈ آف اوز کو جدید ٹیکنالوجی سے زندہ کر دیا
-
پاکستانی ٹی وی ڈراموں کی صفِ اول کی اداکار خالدہ ریاست کی برسی 26اگست کومنائی جائیگی
-
معروف افسانہ نگار، نثرنگار و مصنف اشفاق احمد کی21ویں برسی 7ستمبر کومنائی جائیگی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.