ٹرمپ کے حکم پر ہم جنس پرستوں کو حاصل صحت کی سہولت بند

خودکشی پر آمادہ ہم جنس پرستوں کی کونسلنگ کی جاتی تھی،امریکی میڈیا

ہفتہ 19 جولائی 2025 13:14

ٹرمپ کے حکم پر ہم جنس پرستوں کو حاصل صحت کی سہولت بند
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2025ء)صدر ٹرمپ کے حکم پر امریکا میں ذہنی صحت اور خودکشی سے بچا کے لیے قائم کی گئی ہاٹ لائن نمبر 988 سے ہم جنس پرستوں کے لیے مخصوص آپشن کا خاتمہ کر دیا گیا۔امریکی میڈیا کے مطابق خودکشی سے بچاو کے لیے اب ہیلپ لائن پر کال کرنے والوں کے پاس جنس کی شناخت کے لیے صرف مرد اور خاتون کا آپشن ہے۔

تیسرا آپشن ختم کردیا گیا۔اس تیسرے آپشن کو منتخب کرنے والوں کو ایسے ماہر رضاکاروں سے بات کرنے کا موقع ملتا تھا رابطہ کرتے تھے جو خاص طور پر ہم جنس پرستوں کی ضروریات کو سمجھتے تھے۔جس کے باعث وہ ذہنی امراض میں مبتلا اور خودکشی کے در پر ہم جنس پرستوں کو زندگی ک طرف لوٹ آنے کے لیے مائل کرسکتے تھے۔یہ فیصلہ ٹرمپ انتظامیہ کے تحت محکمہ صحت و انسانی خدمات (HHS) کے ذیلی ادارے کی جانب سے کیا گیا، جس نے گزشتہ ماہ اعلان کیا تھا کہ فنڈنگ کے اختتام کے باعث یہ خصوصی سروسز بند کی جا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

اس پروجیکٹ کے تحت معاون ہاٹ لائن 988 جولائی 2022 میں شروع ہوئی تھیں جس میں ہم جنس پرست نوجوانوں کے لیے الگ سروس شامل کی گئی تھی۔پریس 3 کا آپشن ایک پائلٹ پروگرام کے تحت شروع کیا گیا تھا جس کی فنڈنگ 2023 میں $29.7 ملین اور 2024 میں $33 ملین تک پہنچی۔جون 2025 تک اس پروگرام پر تمام مختص فنڈز خرچ ہو چکے تھے، جس کے بعد اسے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔دلچسپ بات یہ ہے کہ اکتوبر 2020 میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک دو جماعتی بل پر دستخط کیے تھے جس کے تحت 988 کو قومی خودکشی بچا ہاٹ لائن کا مختصر نمبر قرار دیا گیا۔

اس بل میں اعتراف کیا گیا تھا کہ LGBTQ+ نوجوان خودکشی کے خطرے سے چار گنا زیادہ دوچار ہوتے ہیں۔لیکن اب اسی انتظامیہ کے تحت 988 ہاٹ لائن کی وہ سہولت ختم کی گئی ہے جو خاص طور پر اسی کمزور طبقے کے لیے مختص تھی۔

متعلقہ عنوان :