بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو سے وابستہ ممالک میں 5 سال کے دوران چین کی براہ راست سرمایہ کاری 160 ارب  ڈالر سے تجاوز کر گئی

ہفتہ 19 جولائی 2025 16:00

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2025ء) چین کی وزارت تجارت کے حکام نے  کہا ہے   کہ 14ویں  پانچ سالہ منصوبے   کی مدت میں بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کی مشترکہ تعمیر   میں معیشت اور تجارت کے شعبے میں نتیجہ خیز   ثمرات  حاصل ہوئے  ہیں،  تجارت اور سرمایہ کاری کو بڑھایا   گیا ہے ، پیداوار اور رسد کے رابطوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔

چینی میڈیا کے مطابق چین اوربیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو سے وابستہ ممالک کے درمیان سامان کی تجارت 2021 میں 2.7 ٹریلین ڈالر سے بڑھ کر 2024 میں 3.1 ٹریلین ڈالر ہو گئی جس میں اوسط سالانہ ترقی 4.7 فیصد ہے   اور مجموعی تجارت میں اس کا تناسب 45.3 فیصد سے بڑھ کر 50.7 فیصد تک پہنچ گیاہے ۔    رواں  سال کی پہلی ششماہی میں یہ تناسب مزید بڑھ کر 51.8 فیصد ہوگیا ہے ۔

(جاری ہے)

  2021 سے 2025 کی پہلی ششماہی تک چین اور بی آر آئی سے وابستہ ممالک کے درمیان  دو طرفہ سرمایہ کاری  240 ارب  ڈالر سے تجاوز  کر گئی ہے   جس میں چین کی جانب سے بی آر آئی  کی  مشترکہ تعمیر کے ممالک میں 160 ارب  ڈالر سے زیادہ براہ راست سرمایہ کاری  ہوئی جبکہ ان  ممالک کی جانب سے   چین میں 80 ارب  ڈالر سے زیادہ کی سرمایہ کاری شامل ہے۔ 2021 سے 2025 کی پہلی ششماہی تک ، بی آر آئی ممالک میں معاہدوں کے مطابق منصوبوں کا مجموعی ٹرن اوور تقریباً 600 ارب  ڈالر رہا ۔ چین نے 50 سے زائد بی آر آئی شریک ممالک کے ساتھ  ڈیجیٹل،  گرین ، بلیو  اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے تعاون پر مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے ہیں جب کہ  سلک روڈ ای کامرس پارٹنر ممالک کی تعداد  36 تک پہنچ گئی  ہے۔

متعلقہ عنوان :