
ریڈیو پاکستان کی نامور صداکارہ یاسمین طاہر مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئیں
ہفتہ 19 جولائی 2025 16:10
(جاری ہے)
یاسمین طاہر نے ریڈیو پاکستان سے اپنے نشریاتی کیریئر کا آغاز1958 میں کیا، ان کی آواز میں وہ نرمی، سچائی اور خلوص تھا جو براہِ راست دل پر اثر کرتا تھا، آئندہ 37 سال تک وہ ریڈیو پاکستان کا ایک ناقابلِ فراموش چہرہ اور آواز بن گئیں،صبح بخیر پاکستان جیسے مقبول پروگرام سے لے کر محاذ پر فوجیوں کے ساتھ گفتگو تک ان کے اندازِ بیاں نے ریڈیو کی دنیا کو نئی جہتیں دیں۔
خصوصا جنگوں کے دوران ان کی آواز میں جو حوصلہ اور دلی ہم آہنگی ہوتی تھی وہ ہر سپاہی کے دل کو چھو جاتی تھی۔یاسمین طاہر نے نہ صرف بطور صداکارہ بلکہ ایک باشعور سماجی شخصیت کے طور پر بھی اپنا لوہا منوایا، وہ نوجوانوں کی رہنمائی، خواتین کے حقوق اور قومی یکجہتی جیسے موضوعات پر ہمیشہ پیش پیش رہیں، ان کی گفتگو میں تحمل، فصاحت اور دلیل کا امتزاج انہیں دوسروں سے ممتاز بناتا تھا،انہوں نے کئی اردو ڈراموں میں بھی اداکاری کی اور ریڈیو تھیٹر میں متعدد یادگار کردار نبھائے۔یاسمین طاہر کے صاحبزادے فاران طاہر بھی میڈیا اور ڈرامہ کی دنیا سے وابستہ رہے اور اب ہالی ووڈ میں اداکاری کے جوہر دیکھا رہے ہیں، یوں یہ کہا جا سکتا ہے کہ فن و ثقافت کا یہ چراغ ایک نسل سے دوسری نسل تک منتقل ہوتا رہا،یاسمین طاہر کو ان کی خدمات پر متعدد ایوارڈز سے نوازا گیا جن میں نمایاں ترین ستارہ امتیاز (2015) میں حکومتِ پاکستان کی جانب سے انہیں دیا گیا، ان کے لیے یہ اعزاز صرف ایک سند نہیں بلکہ ایک اعتراف ہے کہ ان کی آواز نے قوم کی روح کو چھوا ہے، ایک آواز جو ہمیشہ سنائی دے گی۔یاسمین طاہر محض ایک صداکارہ نہیں بلکہ وہ ایک عہد کی نمائندہ تھیں، ان کی آواز نے اداسیوں کو سہارا دیا، خوشیوں کو بانٹا اور قوم کو بیدار کیا۔ وہ ریڈیو پاکستان کی تاریخ کا ایسا باب ہیں جو کبھی پرانا نہیں ہو سکتا، ریڈیو کی دنیا میں ان کا خلا صدیوں پورا نہیں ہو گا ۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
عائشہ عمرکے ڈیٹنگ شو پرتنازع، سوشل میڈیا پرہنگامہ، پیمرا نے وضاحت جاری کردی
-
سپین کا اسرائیل کی شمولیت پر موسیقی مقابلے کے بائیکاٹ کا اعلان
-
60 کروڑ کے فراڈ کیس میں نیہا دھوپیا اوربپاشا باسو کے ملوث ہونے کا انکشاف
-
استاد امانت علی خان کی برسی بدھ کومنائی گئی
-
ڈرامہ سیریل مہرا نے مجھے زندگی کا سب سے بڑا سبق سکھایا ، آغا علی
-
پاکستانی اداکار احسن خان سے فین کی محبت کا انوکھا اندازہ، گلے لگ کر بوسہ لے لیا
-
نا مور کلاسیکل و غزل سنگر استاد امانت علی خان کی برسی بدھ کو منائی جائے گی
-
فلمسٹار خوشبو نے ارباز خان سے علیحدگی کی تصدیق کردی
-
سوشل میڈیا اسٹار احمد شاہ کے چھوٹے بھائی انتقال کرگئے
-
قصور، معروف فلمی اداکارہ ریشم کا سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ
-
علی ظفر نے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے فنڈ ریزنگ کنسرٹ کا اعلان کر دیا
-
ننھے سوشل میڈیا اسٹاراحمد شاہ کے چھوٹے بھائی عمر شاہ کا انتقال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.