راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں ، 7 ملزمان گرفتار

ہفتہ 19 جولائی 2025 16:56

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2025ء) راولپنڈی پولیس نے شراب فروشی کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 7 ملزمان کو گرفتار کر کے مجموعی طور پر 24 لیٹر اور 13 بوتل شراب برآمد کر لی۔ گرفتار افراد کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ ترجمان پولیس کے مطابق چکلالہ پولیس نے تین افراد کو حراست میں لے کر ان کے قبضے سے 10 لیٹر اور 2 بوتل شراب برآمد کی۔

(جاری ہے)

سٹی پولیس نے دو افراد کو گرفتار کرتے ہوئے 10 لیٹر اور 1 بوتل شراب برآمد کی جبکہ سول لائن پولیس نے ایک شخص کے قبضے سے 10 بوتل شراب برآمد کی۔ ویسٹریج پولیس نے بھی ایک فرد کو گرفتار کر کے 4 لیٹر شراب برآمد کی۔ ڈویژنل ایس پیز کا کہنا ہے کہ شراب جیسی لعنت کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے اور اس ناسور کے مکمل خاتمے کے لیے کارروائیاں مسلسل جاری رہیں گی۔ معاشرے کو منشیات اور شراب جیسی برائیوں سے پاک کرنے کے لیے قانون نافذ کرنے والے ادارے ہر ممکن اقدام اٹھا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :