کیڈٹ کالج ڈیرہ اسماعیل خان جنوبی خیبرپختونخوا کی بچیوں کے لیے معیاری تعلیم، نظم و ضبط اور قیادت کا مرکز بنے گا،کمشنر ڈیرہ ظفر الاسلام

ہفتہ 19 جولائی 2025 17:44

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2025ء) کمشنر ڈیرہ ظفر الاسلام خٹک نے کہا کہ گرلز کیڈٹ کالج ڈیرہ اسماعیل خان جنوبی خیبرپختونخوا کی بچیوں کے لیے معیاری تعلیم، نظم و ضبط اور قیادت کا مرکز بنے گا، میری بطور پرنسپل تقرری میرے لیے باعثِ فخر ہے۔

(جاری ہے)

میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہمارا ہدف صرف نصاب کی تدریس نہیں بلکہ کردار سازی، اعتماد، اور قائدانہ صلاحیتوں کو فروغ دینا بھی ہو گا۔

یہ ادارہ آنے والی نسلوں کے لیے ایک مضبوط علمی و اخلاقی بنیاد فراہم کرے گا،علاقائی و عوامی حلقوں کی جانب سے اس اقدام کو زبردست پذیرائی حاصل ہو رہی ہے، اور اسے خواتین کی تعلیم و تربیت کے حوالے سے ایک تاریخی سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ منصوبہ نہ صرف تعلیمی معیار کو بلند کرے گا بلکہ خواتین کو خودمختار اور باوقار مستقبل کی جانب گامزن کرنے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔\378

متعلقہ عنوان :