گورنمنٹ بوائز انٹر کالج وشبودکے تمام مسائل ،ضروریات سے واقف ہیں ،پروفیسر برکت اسماعیل

کوشش ہوگی تعلیمی درسگاہ کو تمام تر بنیادی سہولیات کی فراہمی کو ممکن بنایا چا سکے، ڈویژنل مانیٹرنگ آفیسر

ہفتہ 19 جولائی 2025 19:45

پنجگور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2025ء) ڈویژنل مانیٹرنگ آفیسر (DMO) کالجز مکران ڈویژن پروفیسر برکت اسماعیل نے گورنمنٹ بوائز انٹر کالج وشبود پنجگور کا تفصیلی دورہ کیا۔دورے کے دوران انہوں نے طلبہ سے ملاقات، تدریسی عملے کے ساتھ تعلیمی امور پر بات چیت اور بعد ازاں ضلع پنجگور کے تمام کالجز کے پرنسپلز کے ساتھ ایک اہم اجلاس کی صدارت کی، جس کی میزبانی گورنمنٹ بوائز انٹر کالج وشبود پنجگور کے پرنسپل نعمت اللہ بلوچ نے کی۔

پرنسپل وشبود کالج نے ادارے کی کارکردگی، تعلیمی ماحول،درپیش چیلنجز اور ترقیاتی پہلوؤں پر مہمان خصوصی کو بریفنگ دی۔پروفیسر برکت اسماعیل نے کالج کے نظم و ضبط، تدریسی معیار اور مثبت تعلیمی ماحول کو سراہا اور کہا کہ گورنمنٹ انٹر کالج وشبود اعلیٰ تعلیم کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے پرنسپل،اساتذہ اور طلبہ کی کوششوں کی تعریف کی اور ادارے کی مزید بہتری کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

پر نسپل انٹر کالج وشبود نعمت اللہ بلوچ نے کالج کے مسائل اور کالج کی بہتری کے حواکے سے ڈویڑنل مونیٹرنگ آفیسر پروفیسر برکت اسماعیل کو تفصیل سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ وشبود کالج اپنے محدود وسائل اور محدود اسٹاف سے وشبود اور گردو نواح کے تعلیمی ماحول میں مثبت بہتری لانے کیلئے کوشاں ہے اور اپنی پوری اسٹاف کے ساتھ کالج میں ایک بہترین تعلیمی ماحول اور کتابوں سے محبت کی ایک مثبت تبدیلی لانے میں کامیاب ہو چکے ہیں اور مزید بہتری کی اٴْمید ہے کہ اس سے بہتر اور علمی ماحول پیدا ہوگا.ڈویڑنل مونیٹرنگ آفیسر پروفیسر برکت اسماعیل نے کالج کی پرنسپل اور اسٹاف کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ نعمت اللہ بلوچ کی کاوشیں قابل قدر ہیں جنہوں نے چند سال قبل وشبود کی اس کھنڈرات نما بلڈنگ کو ایک بہترین علمی درسگاہ کی شکل دے کر اپنی پوری ٹیم کے ساتھ جدوجہد کر رہے ہیں.انہوں نے کہا کہ کالج کے تمام مسائل اور ضروریات سے واقف ہیں اور کوشش ہوگی کہ اس تعلیمی درسگاہ انٹر کالج وشبود کو تمام تر بنیادی سہولیات کی فراہمی کو ممکن بنایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :