کوہاٹ ،مسلم آباد چیک پوسٹ پر پولیس مقابلہ ،سنگین وارداتوں میں مطلوب 2 اشتہاری ملزمان ہلاک

ہفتہ 19 جولائی 2025 19:55

کوہاٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2025ء)کوہاٹ کی حدودمیں انڈس ہائی وے پر قائم مسلم آباد چیک پوسٹ پر پولیس مقابلہ میں سنگین وارداتوں میں مطلوب 2 اشتہاری ملزمان ہلاک ہوگئے تاہم پولیس اہلکار محفوظ رہے۔

(جاری ہے)

پولیس اور دیگر ذرائع کے مطابق گزشتہ شام یہ فائرنگ کا تبادلہ اس وقت ہوا جب انڈس ہائی وے پر قائم مسلم آبادچیک پوسٹ پر مبینہ طورپرچیکنگ کے دوران اشتہاریوں اور پولیس اہلکاروں کا اآمنا سامنا ہوا جس کے نتیجے میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

فائرنگ کے تبادلے میں اشتہاری ملزم شاہ زیب موقع پر ہلاک جبکہ اس کا ساتھی خان محمد زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا جو بعدازاں زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑگیا۔فائرنگ کے تبادلہ میں پولیس اہلکار محفوظ رہے۔پولیس کے مطابق دونوں اشتہاری سنگین وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے۔ ہلاک شدگان کا تعلق لاچی اور مسلم آباد سے بتایاجاتا ہے۔پولیس نے ہلاک ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا ہے۔