ساہیوال، ڈاکوؤں نے خاتون کے کانوں سے بالیاں نوچ لیں ،شدید زخمی

ہفتہ 19 جولائی 2025 21:51

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2025ء)ڈاکوؤں نے خاتون کے کانوں سے بالیاں نوچ لیں شدید زخمی خاتون ہسپتال منتقل، طالب علم سے 50 ہزار روپے نقدی اور موبائل بھی لوٹ لیا ۔ ایک ملزم گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حامد ٹاؤن کالونی میں پانچ ڈاکوؤں نے گھر میں گھس کر ایک خاتون زیب النساء کے کانوں سے زبردستی بالیاں نوچ لیں جس سے خاتون کے دونوں کان کٹ جانے کے سبب بری طرح شدید زخمی ہوگئے اور وہ خون میں لت پت ہوگی خاتون کے شور پر شہریوں نے خاتون کو ہسپتال داخل کرا دیا پولیس نے ایک ملزم عمران نامی کو حراست میں لے لیا۔

کانو ں کی بالیوں کی مالیت تین لاکھ روپے سے زائد ہے۔جونجو کالونی میں محمد صغیر بیوپاری کے بیٹے محمد احمد طالب علم کو دو ڈاکوؤں نے موبائل نقدی 50 ہزار روپے پستول دکھا کر لوٹ لیے اور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔ پولیس غلہ منڈی اور فرید ٹاؤن نے دو مقدمات 382 اور 392 ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :