بھارتی فوج کو 6لاکھ سے زائد’ اے کی203‘ رائفلیں فراہمی کا فیصلہ

ہفتہ 19 جولائی 2025 21:52

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2025ء)بھارتی فوج کو 5ہزار 2سو کروڑ کے ایک معاہدے کے تحت ’’اے کی203‘‘ اسالٹ رائفلز کی ایک تازہ کھیپ موصول ہونے والی ہے ۔ یہ مشہور کلاشنکوف رائفل کا جدید ورژن ہے ۔ رائفل 8سو میٹر تک کی رینج کے ساتھ فی منٹ 7سو راؤنڈ فائر کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور اس رائفل کا وزن تقریباً 3.8 کلوگرام ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ رائفلیں ریاست اتر پریش کے شہر امیٹھی میں واقع انڈو-ریشین رائفلز پرائیویٹ لمیٹڈ (آئی آر آر پی ایل) تیار کر رہا ہے ۔

(جاری ہے)

رپورٹس میں کہا گیا کہ 6 لاکھ سے زائد رائفلوں کی فراہمی کیلئے یہ معاہدہ 5ہزار 2سو کروڑ روپے میں کیا گیا ہے۔ ’’آئی آر آر پی ایل‘‘ کے سربراہ میجر جنرل ایس کے شرما کے مطابق تقریباً 48ہزار رائفلیں پہلے ہی فوج کو فراہم کی جا چکی ہیں۔

مزید 7ہزار رائفلیں آنے والے ہفتوں میں فراہم کی جائیں گی جبکہ رواں برس دسمبر تک مزید 15ہزار رائفلوں کی فراہمی متوقع ہے۔ کل چھ لاکھ رائفلوں کی ترسیل دسمبر 2030 تک مکمل کرنے کا ہدف ہے۔یہ رائفلیں کنٹرول لائن اور لائن آف ایکچوئل کنٹرول سمیت شمالی اور مغربی سرحدوں پر تعینات فوجیوں کو فراہم کی جائیں گی۔