ڈسٹرکٹ پبلک سکول اٹک میں تمام داخلے میرٹ کی بنیاد پر ہونگے ،سفارش قبول نہیں کی جائے گی،ڈپٹی کمشنر اٹک

ہفتہ 19 جولائی 2025 22:32

اٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2025ء)ڈپٹی کمشنر اٹک رائوعاطف رضا نے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ پبلک سکول اٹک میں تمام داخلے اور تقرریاں خالصتا" میرٹ کی بنیاد پر ہوں گی اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کوئی سفارش قبول نہیں کی جائے گی۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار ڈی سی افس اٹک میں ڈسٹرکٹ پبلک سکول اٹک کے بورڈ اف گورنرز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں بورڈ آف گورنرز کے تمام اراکین نے شرکت کی۔اجلاس کے ایجنڈے میں مختلف موضوعات زیر بحث ائے جن میں ڈسٹرکٹ پبلک سکول اٹک کے رولز آف بزنس میں ترامیم،افسران کی ذمہ داریاں،سکول میں پیر مہر علی شاہ زرعی یونیورسٹی کے تعاون سے ہارٹی کلچرر کورسز کا آغاز،نیشنل ایرو سپیس سٹی کامرہ کے تعاون سے نرسری اور لینڈسکیپ کی تعمیر،ڈسٹرکٹ پبلک سکول اٹک میں ملازمت کرنے والے افراد کے بچوں کی فیس میں 50 فیصد رعایت اور ان اہلکاروں کی ایمپلائیز اولڈ ایج بینیفٹ انسٹیٹیوشن سے رجسٹریشن،سائنس لیبز اور سیرت اکیڈمی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا قیام،ضلعی پولیس کے ساتھ یاداشت پر دستخط تاکہ ضلعی پولیس کے اہلکاروں اور افسران کیبچوں کوفیس میں 25 فیصد اور شہدا کے بچوں کو 100 فیصد رعایت دی جا سکے اور اس کے علاوہ آئی ٹی بلاک کے قیام کے موضوعات بھی زیر بحث لائے گئے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر اٹک را عاطف رضا نے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ پبلک سکول ضلع اٹک کی تاریخ میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔

متعلقہ عنوان :