ڈیرہ غازی خان میں غیر قانونی ایل پی جی ری فلنگ اور آئل ایجنسیوں کے خلاف کریک ڈاؤن، تین دکانیں سیل

ہفتہ 19 جولائی 2025 20:30

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2025ء) ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان محمد عثمان خالد کی ہدایت پر سول ڈیفنس آفیسر غلام یٰسین ملک نے غیر قانونی ایل پی جی ری فلنگ اور آئل ایجنسیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دو غیر قانونی ایل پی جی دکانوں اور ایک آئل ایجنسی کو سربمہر کر دیا۔ کارروائی کے دوران مشینری اور دیگر سامان قبضے میں لے لیا گیا جو قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ تھانے کے حوالے کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

سول ڈیفنس افسر غلام یٰسین ملک کا کہنا تھا کہ ایل پی جی سلنڈرز کی غیر قانونی ری فلنگ انسانی جانوں کے لیے سنگین خطرہ ہے، جو کسی بھی وقت جان لیوا حادثے کا سبب بن سکتی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ضلع بھر میں غیر قانونی ری فلنگ اور بغیر لائسنس آئل ایجنسیوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ فوری طور پر غیر قانونی ری فلنگ کا دھندا بند کر دیں، بصورت دیگر انہیں بھاری جرمانے، گرفتاری اور دیگر قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔دریں اثنا شاہ صدر دین میں بھی تین آئل ایجنسیوں کو سیل کر کے ان کا سامان تحویل میں لے لیا گیا، جبکہ مقدمات کے اندراج کے لیے استغاثے تھانہ شاہ صدر دین میں جمع کرا دیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :