ظ*پنجاب حکومت کا’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘اسکیم کے تحت بلاسود قرضوں کا نیا معاہدہ

ٌپنج بینک اور محکمہ ہاؤسنگ کے مابین شہریوں کیلئے بلاسود قرضوں کی فراہمی کا معاہدہ طے پا گیا ظ*ابتک 52 ہزار افراد میں 60 ارب کے قرضے، مزید 10 ارب اگلے ماہ تقسیم کیے جائیں گے

اتوار 20 جولائی 2025 19:10

ظ*پنجاب حکومت کا’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘اسکیم کے تحت بلاسود قرضوں ..
W لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جولائی2025ء) پنجاب حکومت کے ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘پروگرام کے تحت شہریوں کو بلاسود قرضے فراہم کرنے کیلئے بینک آف پنجاب اور محکمہ ہاؤسنگ پنجاب کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے۔اس حوالے سے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین اور بینک آف پنجاب کے صدر ظفر مسعود نے خصوصی شرکت کی۔

معاہدے پر دستخط ڈی جی پھاٹا سکندر ذیشان اور بینک آف پنجاب کے عمر خان نے کیے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین نے کہا کہ گھروں کی تعمیر کے لیے بلاسود قرضوں کی فنانسنگ بینک آف پنجاب کرے گا اور اس منصوبے کے تحت عوام کو باوقار اور پائیدار رہائش کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔انہوں نے مزید بتایا کہ اب تک صوبے بھر میں 52 ہزار افراد کو 60 ارب روپے کے قرضے فراہم کیے جا چکے ہیں، جبکہ ''اپنی چھت، اپنا گھر'' اسکیم کے تحت اب تک 90 کروڑ روپے ماہانہ اقساط کی مد میں جمع ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

آئندہ ماہ تک مزید 10 ارب روپے کی رقم درخواست گزاروں میں تقسیم کی جائے گی۔دوسری جانب سالانہ اہداف کی بروقت تکمیل کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے مائیکروفنانس اداروں (ایم ایف آئیز) کی تجاویز کی منظوری بھی دے دی ہے تاکہ اسکیم کو مزید مؤثر اور تیز رفتار بنایا جا سکے۔یہ منصوبہ حکومت پنجاب کے اس وژن کا حصہ ہے جس کا مقصد کم آمدن والے افراد کو ان کا ذاتی گھر فراہم کر کے سماجی اور معاشی بہتری لانا ہے۔