خانیوال۔۔۔نوسرباز نامعلوم شخص نے خاتون سے ATM کارڈ ہتھیا کر اکاؤنٹ سے 5 لاکھ 50 ہزار روپے نکال لیے

اتوار 20 جولائی 2025 19:40

خانیوال۔۔۔نوسرباز نامعلوم شخص نے خاتون سے ATM کارڈ ہتھیا کر اکاؤنٹ سے ..
خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2025ء) نوسرباز نامعلوم شخص نے خاتون سے ATM کارڈ ہتھیا کر اکاؤنٹ سے 5 لاکھ 50 ہزار روپے نکال لیے، خاتون کی مدعیت میں نامعلوم نوسرباز کے خلاف مقدمہ درج ۔

(جاری ہے)

ٹھٹھہ صادق آباد نیشنل بینک کے اے ٹی ایم مشین پر صائمہ نامی خاتون اے ٹی ایم کارڈ سے پیسے نکلوانے آئی تو پیچھے سے نامعلوم نوسرباز شخص اندر گھس گیا جس نے اے ٹی ایم کارڈ استعمال نہ کرسکنے کا بہانہ بناتے ہوئے خاتون کو اے ٹی ایم سے پیسے نکالنے کا کہا خاتون نے اے ٹی ایم کارڈ استعمال کیا تو اکاؤنٹ میں پیسے موجود نہ تھے، خاتون نے اپنا اے ٹی ایم کارڈ استعمال کیا پیسے نکلوائے مگر نوسرباز شخص نے چکر بازی کرتے ہوئے خاتون کا اے ٹی ایم کارڈ اپنے کارڈ کے ساتھ تبدیل کرلیا خاتون چلی گئی تو پیچھے سے نوسرباز شخص نے خاتون کے اے ٹی ایم کارڈ سے 5 لاکھ 50 ہزار روپے کی رقم ٹرانسفر کرکے نکلوا لی، خاتون کی درخواست پر پولیس تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد نے نامعلوم نوسرباز فراڈیے شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

378

متعلقہ عنوان :