پی ٹی آئی کا آئینی تقاضوں اور جمہوری روایات سے کوئی تعلق نہیں‘عرفان صدیقی

پی ٹی آئی صرف سڑکوں، چوراہوں اور پرتشدد احتجاج کے لیے بنی ہے‘ سینئر رہنما (ن) لیگ

اتوار 20 جولائی 2025 18:55

پی ٹی آئی کا آئینی تقاضوں اور جمہوری روایات سے کوئی تعلق نہیں‘عرفان ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2025ء)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما عرفان صدیقی نے کہا ہے پی ٹی آئی کا آئینی تقاضوں اور جمہوری روایات سے کوئی تعلق نہیں۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں سے کیسی مفاہمت کہ ان کے ارکان کو حلف اٹھانے سے روکا جا رہا ہی یہی غیر آئینی رویہ بانی پی ٹی آئی نے عدم اعتماد سے بچنے کے لیے اپنایا۔

انہوں نے کہا کہ قاسم سوری اور عارف علوی کے ذریعے غیر آئینی اقدامات کیے گئے، نہ عدم اعتماد روکا جا سکا، نہ اپوزیشن ارکان کے حلف کو روکا جا سکے گا۔انہوںنے کہا کہ پی ٹی آئی صرف سڑکوں، چوراہوں اور پرتشدد احتجاج کے لیے بنی ہے، یہ جماعت جمہوری ایوانوں کے مزاج سے مطابقت نہیں رکھتی۔