ہنگو آپریشن میں 9 دہشت گردوں کی ہلاکت، ڈی پی او خالد خان سی ایم ایچ کوہاٹ میں زیرِ علاج

ہفتہ 19 جولائی 2025 20:30

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2025ء) ضلع ہنگو میں آپریشن کے دوران دہشت گردوں کی ہلاکتیں 9 تک پہنچ گئیں۔ خیبر پختونخوا پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آپریشن کامیابی سے جاری ہے اور دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائی کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

آپریشن کے دوران زخمی ہونے والے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہنگو خالد خان کا کمبائنڈ ملٹری ہسپتال (سی ایم ایچ) کوہاٹ میں علاج جاری ہے جہاں ان کی حالت تسلی بخش بتائی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :