ڈیرہ مراد جمالی ،نامعلوم مسلح افراد مشیر قلیتی امور کے بھائی سے تین لاکھ روپے اور موبائل فون چھین کرفرار

ہفتہ 19 جولائی 2025 20:40

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2025ء) ڈیرہ مراد جمالی ڈی سی چوک مین بازار میں مسلح ڈاکووں نے گن پوائنٹ پر صوبائی مشیر اقلیتی امور سنجے کمار پنجوانی کے بھائی سے تین لاکھ روپے نقدی موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی میںڈاکووں نے ہندو تاجر برادری کو ٹارگٹ بنا لیا دو روز قبل ڈیرہ مراد جمالی میں دو ڈکیتی کی وارداتوں میں ہندو تاجران سے اسلحے کے زور پرہزاروں روپے نقدی موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے تھے جبکہ ہفتے کے روز ڈیرہ مراد جمالی میں ڈی سی چوک کے قریب صوبائی مشیر اقلیتی امور سنجے کمار پنجوانی کے بڑے بھائی روی کمار پنجوانی سے مسلح ڈاکو گن پوائنٹ پر ان سے تین لاکھ روپے نقدی موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے واضح رہے کہ اس سے قبل بھی روی کمار پنجوانی سے پانچ لاکھ روپے چھین لیے تھے واقع کے بعد ہندو تاجران اور انجمن تاجران نے شدید احتجاج کیا انہوں نے کہا ڈیرہ مراد جمالی میں دن ڈھاڑے پولیس کی موجودگی مین ڈکیتی افسوس ناک عمل ہے واقع میں ملوث ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے علاوہ ازیں انجمن تاجران نے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے جس میں ڈیرہ مراد جمالی میں آئے روز ڈکیتی کی وارداتوں کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے کیلئے لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔