پشاور تھانہ بھانہ ماڑی پولیس کی کارروائی، بھاری مقدار میں جدید خودکار اسلحہ وایمونیشن سمگل کرنے کی کوشش ناکام، بین الصوبائی دو سمگلرز گرفتار

ہفتہ 19 جولائی 2025 20:50

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2025ء) ایس پی سٹی ڈویژن محمد عتیق شاہ کو ملنے والی خفیہ اطلاع پر ڈی ایس پی یکہ توت سرکل سعید الرحمان خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ بھانہ ماڑی عبدالحمید خان نے کامیاب کارروائی کے دوران بھاری تعداد میں جدید خودکار اسلحہ وایمونیشن سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناکر ملوث بین الصوبائی اسلحہ سمگلرز گروہ کے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ایس پی سٹی ڈویژن کو ملنے والی خفیہ اطلاع پر ڈی ایس پی یکہ توت سرکل کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ بھانہ ماڑی دیگر نفری پولیس کے ہمراہ پی اے ایف رنگ روڈ ناکہ بندی پر موجود تھےکہ اس دوران ایک مشکوک گاڑی کو روک کر خفیہ خانوں کی تلاشی لینے پر بھاری تعداد میں جدید خودکار اسلحہ وایمونیشن 20 عدد کلاشنکوف، 10عدد رائفل، 37 عدد پستول، متعدد میگزین اور مختلف بور کے 3374 عدد کارتوس بھی برآمد کرکے ملزمان گلزار خان ولد لطیف خان اور ساحل خان ولد رضاء خان ساکنان متنی کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان نواحی علاقہ متنی کے رہائشی ہیں جوکہ اسلحہ موٹرکار کے ذریعے دیگر صوبوں کو سمگل کرنے کی کوشش کررہے تھے۔ ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران اسلحہ سمگلنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا ہے اور اپنے پورے نیٹ ورک کی نشاندہی کی ہے۔

متعلقہ عنوان :