تھانہ بنی پولیس کی مؤثر کارروائی ،ضرر رسانی کے مقدمہ میں مطلوب دو اشتہاری ملزمان کو گرفتار

ہفتہ 19 جولائی 2025 21:30

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2025ء) تھانہ بنی پولیس نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے ضرر رسانی کے مقدمہ میں مطلوب دو اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ ایک شہری پر آہنی مکے کے وار کر کے اسے شدید زخمی کر دیا تھا۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق مقدمہ میں ملوث دیگر دو ملزمان کو پہلے ہی حراست میں لیا جا چکا ہے۔

تھانہ بنی پولیس نے ہیومن انٹیلی جنس اور جدید ذرائع کا استعمال کرتے ہوئے اشتہاریوں کو گرفتار کیا۔ ایس پی راول محمد حسیب راجہ نے کہا ہے کہ گرفتار ملزمان کے خلاف ٹھوس شواہد اکٹھے کر کے انہیں عدالت میں چالان کیا جائے گا۔ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے اور قانون شکن عناصر کے خلاف سخت کارروائیاں جاری رہیں گی۔

متعلقہ عنوان :