
نیند کی حالت میں رضا صابری دنیا سے چلاگیا،سانحہ قلات کے چشم دید گواہ کی گفتگو
ڈرائیور نے بہادری کا مظاہرہ دکھایا، دو گولیاں لگنے کے باوجود گاڑی کو کچے میں اتار دیا، شہید قوال کے بھائی کی گفتگو
ہفتہ 19 جولائی 2025 21:50
(جاری ہے)
اس دوران دوسے تین لوگ بس میں سورہے تھے،ہوٹل پراس وقت کافی رش تھا، وہ بھی معمول کے مطابق کھانا کھانے کے بعدایک دوسرے سے گپ شپ کرتے رہے،مگرانھیں اس بات کا اندازہ نہیں تھا کہ کوئی آنکھ ایسی بھی ہے جوانھیں دیکھ رہی ہے یا گھوررہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ کھانے کے بعد جب ہم دوبارہ بس میں سوار ہوئے توکچھ فاصلہ طے کرنے کے بعد اچانک انھیں دھماکے کی آوازسنائی دی انھیں لگاکہ شائد بس کا ٹائرپھٹ گیا ہے مگراس دھماکے کے بعد گولیوں کی تڑتڑاہٹ شروع ہوئی۔انھوں نے بس کے شیشوں میں سے دیکھا کہ ڈھاٹے باندھے اسلحہ برادرمسلسل بس کی جانب انتہائی قریب سے فائرنگ کررہے ہیں، فائرنگ کے دوران بیشترلوگوں نے بس کے فرش پرلیٹ کرجانیں بچائیں۔ندیم صابری کے مطابق وہ اس وقت ڈرائیور سیٹ کے عین پیچھے موجود تھے، بس کے ڈرائیور کو ایک گولی بازو اور دوسری پائوں پر ماری گئی مگر اس کے باوجود اس نے انتہائی جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائرنگ کے دوران بس کا رخ کچے کی جانب موڑدیا اورایک نشیبی مقام پربس ایک درخت سے ٹکراکررک گئی۔اس اندوہناک سانحے میں ماجد علی صابری کے بڑے بھائی احمد علی صابری اوران کا بیٹا رضا علی صابری اورگروپ کے گٹارسٹ آصف ملک کی شہادت ہوئی۔انہوں نے کہاکہ اس وقت بس میں کئی کمسن بچے بھی موجود تھے جوکہ معجزانہ طورپرفائرنگ سے محفوظ رہے،سب سے کم عمربچہ ماجد علی صابری کا تھا جوکہ بہ مشکل 6 سال کا ہے اور گھروالوں سے ضد کرکے وہ کوئٹہ روانہ ہوا تھا۔ندیم صابری کے مطابق واقعے میں درجن سے زیادہ افراد زخمی ہوئے جن میں سے ایک زخمی کی حالت انتہائی تشویشناک ہے، جاں بحق احمد علی صابری نے سوگواران میں 4 بیٹے اور4 بیٹیوں کے علاوہ ایک بیوہ چھوڑی ہے جبکہ احمد علی کے بیٹے رضا علی کی 6 ماہ کا بیٹا بھی باپ کے سائے سے محروم ہوچکا ہے۔گٹارسٹ آصف ملک کے سوگواران میں دو بیگمات، ایک بیٹی اور ایک بیٹا ہے۔عینی شاہدین کے مطابق رضا علی صابری کوجس وقت سرمیں گولی لگی تونیند کی حالت ہی میں دنیا سے چلاگیا۔ماجد علی صابری اور احمد علی صابری قوال کی ضعیف العمروالدہ نے خصوصی گفتگومیںکہا کہ ان کی اپنے بیٹے احمد علی سے دو روز قبل ملاقات ہوئی تھی کیونکہ وہ دوسرے بیٹے کے گھر پرمقیم تھیں۔انہوں نے کہاکہ وہ بیٹوں کی شعبہ قوالی میں روز افزوں ترقی دیکھ کربہت خوش ہوتی تھیں کہ اب ان کی کایا پلٹ جائیگی مگرافسوس دہشت گردوں نے ان کے سارے خواب چھین لیے اور گھر کے واحد کفیل ان کی درندگی کے بھینٹ چڑھ گئے۔عمررسیدہ خاتون نے کہاکہ اس سے بڑا دکھ اورکیا ہوگاکہ انھوں نے بیٹے اورپوتے کے لاشے دیکھے۔ماجد علی قوال کے جاں بحق افراد کا سوئم اتوار کو مارٹن کوارٹر پر واقع رہائش گاہ پر ہوگا۔مزید قومی خبریں
-
خانیوال۔۔۔نوسرباز نامعلوم شخص نے خاتون سے ATM کارڈ ہتھیا کر اکاؤنٹ سے 5 لاکھ 50 ہزار روپے نکال لیے
-
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بالائی خیبر پختونخواہ، اسلام آباد، شمال مشرقی پنجاب ، خطہ پوٹھوہار، گلگت بلتستان ، شمال مشرقی/جنوبی بلوچستان اور جنوبی سندھ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع
-
ظ*پنجاب حکومت کا’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘اسکیم کے تحت بلاسود قرضوں کا نیا معاہدہ
-
پی ٹی آئی کا آئینی تقاضوں اور جمہوری روایات سے کوئی تعلق نہیں‘عرفان صدیقی
-
جھنگ،رشتے سے انکار پر ملزم نے ماموں کی بیٹی کو قتل کردیا
-
نور مقدم قتل کیس، مجرم ظاہر جعفر کی رحم کی اپیل، میڈیکل بورڈ کی تشکیل کا فیصلہ
-
ژ*بجلی بلوں کی تقسیم کا نیا نظام‘ پاکستان پوسٹ کو اہم ذمے داری سونپ دی گئی
-
رواں سال مون سون بارشوں کے باعث 135 شہری جاں بحق ،478 زخمی ہوئے ‘ پی ڈی ایم اے
-
عمران خان کے بیٹے بھی پاکستان آکر تحریک چلانے کا شوق پورا کر لیں ‘ رانا تنویر حسین
-
کوئٹہ ایئرپورٹ پر سربراہ بی این پی سردار اختر مینگل کو دبئی جانے والی پرواز سے اتار دیا گیا
-
رواں سال 30 جون تک 3 لاکھ37 ہزار پاکستانی روزگار کے لیے بیرون ملک روانہ ہوئے،وزارت سمندر پار پاکستانیز
-
پنجاب میں سکول آن ویل اورموبائل لائبریری شروع کرنے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.