فیصل آباد منٹگمری بازار کے 4 منزلہ پلازہ میں شارٹ سرکٹ کے باعث آتشزدگی، دم گھٹنے سےایک شخص جاں بحق

ہفتہ 19 جولائی 2025 22:30

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2025ء) فیصل آباد منٹگمری بازار کے 4 منزلہ پلازہ میں شارٹ سرکٹ کے باعث آتشزدگی کے نتیجے میں دم گھٹنے سے 40 سالہ شخص جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد منٹگمری بازار میں واقع فیصل بینک کے قریب واقع 4 منزلہ پلازہ میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی، آگ نے پلازے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

دھوئیں کے باعث دم گھٹنے سے 40 سالہ شخص ندیم عباس ولد محمد اشرف ساکن چک نمبر 39 گ ب ستیانہ جاں بحق ہوگیا۔ ریسکیو ٹیم نے جاں بحق ہونیوالے شخص کی نعش پلازہ سے نکال کر ہسپتال منتقل کردی۔ ریسکیو حکام نے بتایا کہ ریسکیو کنٹرول روم کو سہ پہر کے وقت فیصل آباد کو منٹگمری بازار میں دوکان کو آگ لگنے کی ایمرجنسی کال موصول ہوئی ۔

(جاری ہے)

اطلاع ملنے پر فوری طور ‏پر فائر ٹینڈرز سمیت 8 گاڑیوں پر مشتمل ‏ریسکیو ‏ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ۔

موقع پر ملنے والی معلومات کے مطابق چار منزل پلازہ پر آگ ‏‏لگی تھی۔ ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔ کولنگ کے بعد سر۔ کے دوران 40 سالہ شخص کی نعش برآمد ہوئی جو ممکنہ طور پر دھوئیں کے باعث دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگیا تھا۔ اس کی شناخت ندیم عباس ولد محمد اشرف کے نام سے ہوئی جو کہ چک نمبر 39 جی۔بی ستیانہ کا رہائشی ہے۔موقع پر ملنے والی معلومات کے مطابق شارٹ سرکٹ کی وجہ سے پانچ مرلہ پر محیط چار منزل پلازہ میں آگ ‏‏‏لگی تھی۔ ترجمان نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال نے فائر اینڈ ریسکیو آپریشن کی کمانڈ کی۔ سرچنگ کا عمل مکمل ہو گیا ہے ۔