پنجاب بھر کے سوشل سکیورٹی ہسپتالوں میں بہترین سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے،محمد علی

اتوار 20 جولائی 2025 00:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2025ء) کمشنر سوشل سکیورٹی محمد علی نے ہفتہ کے روز خواجہ فرید ہسپتال ملتان کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق کمشنر سوشل سکیورٹی نے ہسپتال میں محنت کشوں اور ان کے اہل خانہ کو دی جانے والی طبی سہولیات کا بھی جائزہ لیا، ہسپتال کی مختلف وارڈز میں صفائی ستھرائی و انتظامات اور ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل سٹاف کی حاضری و کارکردگی کوبھی چیک کیا،کمشنر سوشل سیکیورٹی محمد علی نے ہسپتال کی نائٹ شفٹ کے بارے ڈاکٹرز و سٹاف کی کارکردگی کا جائزہ لیا، ہسپتال میں میڈیکل آلات و ادویات کو چیک اور سٹاک کا بھی جائزہ لیا،کمشنر سوشل سکیورٹی نے کارڈیک کیئر یونٹ، ایچ ڈی یو اور آئیسولیشن وارڈ کی تمام پروفشنل ریکوائرمنٹ کو پورا کرنے کی ہدایات کیں اور کہاکہ پنجاب بھر کے سوشل سکیورٹی ہسپتالوں میں بہترین سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے، انہوں نے سرجن و ڈاکٹرز کی کارکردگی کو بھی سراہا اور خواجہ فرید سوشل سکیورٹی ہسپتال میں نئی ایکسرے مشین کا بھی افتتاح کیا، اس موقع پرمیڈیکل ایڈوائزر ڈاکٹر حمیرا بزدار، ایم ایس سوشل سکیورٹی ہسپتال اور دیگر افسران بھی کمشنر سوشل سکیورٹی محمد علی کے ہمراہ تھے۔

متعلقہ عنوان :