شمالی ایران میں 5.4 شدت کا زلزلہ، عوام میں خوف و ہراس

جھٹکے کئی سیکنڈ تک محسوس کیے گئے، جس کے باعث لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

اتوار 20 جولائی 2025 12:40

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2025ء)شمالی ایران میں زلزلے کے شدید جھٹکوں سے عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا۔امریکی جیالوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 5.4 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 10 کلومیٹرتھی، زلزلے کا مرکزگرگان شہرسے تقریبا 46 کلومیٹر کے فاصلے پرواقع تھا۔

(جاری ہے)

جھٹکے کئی سیکنڈ تک محسوس کیے گئے، جس کے باعث لوگ گھروں سے باہر نکل آئے تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔تاہم مقامی انتظامیہ نیعلاقے میں الرٹ جاری کرتے ہوئے نقصانات کا جائزہ لینے کے لیے ٹیمیں روانہ کردی ہیں۔ماہرین کے مطابق آفٹر شاکس کا خدشہ موجود ہے، شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔