اسرائیل میں نیتن یاہو حکومت کیخلاف بڑا مظاہرہ، یرغمالیوں کی واپسی کا مطالبہ

تن یاہو حکومت سے یرغمالیوں کی رہائی کے لیے حماس سے فوری جنگ بندی معاہدہ کرنے کا مطالبہ

اتوار 20 جولائی 2025 12:40

تل ابیب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2025ء) اسرائیلی میں شہریوں نے جنگ بندی اور غزہ میں موجود یرغمالیوں کی واپسی کے لیے بڑا مظاہرہ کیا۔ تل ابیب میں ہزاروں مظاہرین نے امریکی سفارت خانے کی طرف احتجاجی مارچ اور وہاں پہنچ کر احتجاج کیا۔

(جاری ہے)

اسرائیلی میڈیا کے مطابق نیتن یاہو حکومت کے خلاف یرغمالیوں کے اہلخانہ اور اسرائیلی شہریوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ رپورٹ کے مطابق تل ابیب میں ہزاروں مظاہرین نے امریکی سفارت خانے کی طرف احتجاجی مارچ اور وہاں پہنچ کر احتجاج کیا۔ مظاہرین نے نیتن یاہو حکومت سے یرغمالیوں کی رہائی کے لیے حماس سے فوری معاہدہ کرنے کا مطالبہ کیا۔