سپاہی تصور اقبال شہید کی پانچویں برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی

اتوار 20 جولائی 2025 13:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2025ء) ضلع خوشاب سے تعلق رکھنے والے سپاہی تصور اقبال شہید کی پانچویں برسی اتوار کو عقیدت و احترام سے منائی گئی۔ سپاہی تصور اقبال شہید نے 20 جولائی 2020ء کوآپریشن المیزان کے دوران دہشتگردوں سے لڑتے ہوئےجام شہادت نوش کیا اور اپنا نام دفاع وطن میں جان قربان کرنے والے سپوتوں میں شامل کر لیا۔

(جاری ہے)

وطن کی محبت میں جان نچھاور کرنا پاک فوج کے جوانوں کی پہچان ۔شہید نے مادرِ وطن کی حفاظت کے لئے جان کی بازی لگا دی اور دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملادیا۔سپاہی تصور اقبال شہید دشمن کے سامنے سینہ سپر ہو کر آخری سانس تک وطن کا دفاع کیا۔ پوری قوم سپاہی تصور شہید کے جذبۂ قربانی اور بے مثال بہادری کو سلام پیش کرتی ہے،ان کی قربانی آنے والی نسلوں کیلئے مشعل راہ ہے۔

متعلقہ عنوان :