وزیر صحت انصر ابدالی کا کھوڑ کیلا میں تگڑا وار درجنوں خاندانوں کی حمایت کا اعلان

اتوار 20 جولائی 2025 14:10

دھناں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2025ء)وزیر صحت انصر ابدالی کا کھوڑ کیلا میں تگڑا وار درجنوں خاندانوں کی حمایت کا اعلان ، اعلان کرنے والوں میں انجینئر آصف زراق ، عبدالخالق ، چوہدری منیر حسین ، زراق یعقوب ، میاں معروف ، میاں صادق ، عمر معروف ، اکاش صادق ، عبدالرحمان ، میاں نذامت ، مٹھو خان ، محمد سفیان ، نثار مشتاق ، چوہدری الیاس ، ایوب یعقوب و دیگر شامل ہیں انصر ابدالی کا کھوڑ پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں فضاء جئے ابدالی کے نعروں سے گونج اٹھی اسٹیج سیکرٹری کے فرائض ڈاکٹر نواز نے سرانجام دیئے تقریب سے انجینئر آصف زراق ، ممبر شیر محمد ، رشید گورسی ، وسیم مصطفائی ، طاہر شفیق ، عدنان شاہین ، ابراہیم بشارت ، مرزا امجد و دیگر نے خطاب کیا اور شامل ہونے والوں کو مبارکباد پیش کی تقریب سے وزیر صحت انصر ابدالی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ جو امیدیں لے کر میرے قافلے میں شامل ہوئے ہیں آپ کو کبھی مایوس نہیں کروں گا اس گھر سے میرا پرا ناطہ ہے میں نے پہاڑی اور میدانی بیلٹ کی دوریاں ختم کی ہیں لوگوں کے حقوق ان کی دہلیز پر پہنچائے سیاسی مخالفین کو بیٹھنے کی جگہ نہیں ملے گی آپ نے ہوشیار رہنا ہے سازشوں کا شکار نہیں ہونا آئند ہ الیکشن کارکردگی کی بنیاد پر لڑوں گا آپ لوگوں کے حقوق آپ کی دہلیز پر پہنچانے کی ہر ممکن کوشش کرتا رہوں گا ۔